پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارف کا مطلب
protected vs non protected meaning in urdu, non protected unit rate 2026
پروٹیکٹڈ صارف وہ گھریلو صارف ہے جس کے پچھلے 6 مہینوں میں ہر مہینے کے یونٹ 200 یا اس سے کم ہوں۔ ایسے گھر کو کم ریٹ ملتا ہے:
| یونٹ | روپے فی یونٹ | فکسڈ چارج فی کلو واٹ |
|---|---|---|
| 1 سے 100 | 10.54 | 200 |
| 101 سے 200 | 13.01 | 300 |
پروٹیکٹڈ صارف کو "ایک پچھلی سلیب کا فائدہ" ملتا ہے: 150 یونٹ ہوں تو پہلے 100 یونٹ 10.54 پر اور باقی 50 یونٹ 13.01 پر۔
نان پروٹیکٹڈ صارف کو یہ فائدہ نہیں ملتا۔ کل یونٹ جس سلیب میں آئیں، سارے یونٹ اسی ریٹ پر لگتے ہیں۔ مثلاً 150 یونٹ ہوں تو پورے 150 یونٹ 28.91 روپے پر، یعنی تقریباً 4,337 روپے، جبکہ پروٹیکٹڈ کے لیے یہی تقریباً 1,705 روپے بنتے ہیں (ٹیکس کے بغیر)۔
6 مہینے کا اصول
اگر کسی ایک مہینے میں بھی 201 یا زیادہ یونٹ ہو گئے تو اگلے 6 بلوں تک آپ نان پروٹیکٹڈ رہیں گے، چاہے ان مہینوں میں یونٹ 200 سے کم ہوں۔ جب 6 مہینے لگاتار 200 یا کم ہو جائیں تو پروٹیکٹڈ ریٹ واپس آ جاتا ہے۔
اسی لیے گرمیوں میں ایک مہینے کا زیادہ استعمال پوری سردیوں کا بل بڑھا سکتا ہے۔ نیچے والا 200 یونٹ گارڈ آپ کو ریڈنگ سے پہلے خبردار کرتا ہے۔
ریٹ: S.R.O. 279(I)/2026۔ 5 کلو واٹ یا زیادہ منظور شدہ لوڈ والے گھروں پر ٹائم آف یوز ٹیرف لگتا ہے۔
آخری بار 20 اکتوبر 2026 کو چیک کیا۔ یہ غیر سرکاری معلومات ہے، قانونی مشورہ نہیں۔
اپنا بل چیک کریں
سوال جواب
کیا 200 یونٹ پر بھی پروٹیکٹڈ ریٹ ملتا ہے؟
جی ہاں۔ 200 تک پروٹیکٹڈ ہے، 201 سے نہیں۔
نان پروٹیکٹڈ سے پروٹیکٹڈ کیسے بنیں؟
لگاتار 6 مہینے ہر مہینے 200 یا کم یونٹ استعمال کریں۔
کیا یہ اصول K-Electric پر بھی لاگو ہے؟
S.R.O. 279(I)/2026 میں K-Electric کے گھریلو صارفین کے لیے بھی یہی ریٹ اور درجے دیے گئے ہیں۔